سندرمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سندرمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)سندرمیں مبینہ پولیس مقابلہ ،3ڈاکوؤ ں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
 پولیس کے مطابق 4ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہورہے تھے،تعاقب کرنے پر پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا،پولیس کودیکھتےہی ملزمان نےفائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کےدوران3ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سےکلاشنکوف،رائفل،پستول،موٹرسائیکل اورنقدی برآمد کر لی گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چوکی گلدشت ٹاؤن  کے علاقے میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہری فضل نے 2 ڈاکوؤں کی لوٹ مار بارے 15 پر کال کی تھی ،پولیس نے بسم اللہ چوک میں دو مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا۔