کراچی کنگز کو اپنی قسمت بدلنے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

کراچی کنگز کو اپنی قسمت بدلنے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ رمیز راجہ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کراچی کنگز کی پی ایس ایک PSL8  میں مسلسل ناکامیوں کا ذمہ دار ٹیم انتظامیہ اور سرپرستوں کو ٹھہرا دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل PSL8 میں بھی کراچی کنگز ابھی تک کوئی خاطر خواہ پرمارمنس نہیں دکھا  پا ئی۔ گزشتہ ایڈیشن میں بھی کراچی کنگز کی ٹیم محض ایک میچ جیت سکی تھی جبکہ رواں سیزن میں اپنے پہلے تینوں میچوں میں شکست کا منہ دیکھ چکی ہے۔

 سابق جیئرمین پی سی بی PCB  رمیز راجہ کا خیال ہے کہ  کراچی کنگز کو اپنی قسمت بدلنے کیلئے انتظامیہ اور سرپرستوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ٹاپ تھری میں اس  سیزن کا  اختتام کرسکیں۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز کے ساتھ وسیم اکرم پی ایس ایل 4 سے صدر اور باؤلنگ مینٹور کے طور پرمنسلک ہیں لیکن فرنچائز گزشتہ دو سیزن سے کوئی خاص پرفارمنس دیکھانے میں ناکام رہی ہے۔

 رمیز کا کہنا تھا کہ فرنچائز کی جانب سے کم تبدیلیاں اور اعتدال پسندی فرنچائز کو  نقصان پہنچا رہی ہے اور   اگر کنگز نے ہارنے کا سلسلہ جاری رکھا تو  شائقین بھی اپنا صبر کھودیں گے کیونکہ  ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کے ہارنے سے شائقین ناراض ہو جاتے ہیں۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ ماہ وسیم اکرم نے کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ چھ دن کیلئے آئے تھے اور  چلے گئے۔ اب  انہیں واپس اپنی جگہ پر آجانا چاہیے۔ نجم سیٹھی ایک تجربہ کار شخص ہیں وہ معاملات ڈیل کرنا جانتے ہیں۔

 دوسری جانب  کراچی کنگز کی ٹیم آج روایتی حریف لاہور قلندرز  سے مدِمقابل ہو گی۔

Bilal Arshad

Content Writer