ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 8 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
کیپشن: PSL 8
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز  سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ آج دوپہر 2 بجے ملتان میں شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں پاکستان سپر لیگ کی روایتی حریف ٹیموں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا شام 7 بجے نیشنل ارینا کراچی میں ہوگا۔

قلندرز اپنے زور پر کنگز کو زیر کرنے کیلئے پُرامید ہیں، میچ کے لیے تماشائیوں اور شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے۔