فروٹ کا ایک دانا 38 ہزار روپے میں کیوں فروخت ہورہا ہے؟

فروٹ کا ایک دانا 38 ہزار روپے میں کیوں فروخت ہورہا ہے؟
کیپشن: Jack Fruit
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک  جیک فروٹ  لندن میں پھلوں اور سبزیوں کی سب سے بڑی اور قدیم ترین مارکیٹ بوروغ میں 160 پاؤنڈ میں فروخت ہو رہا ہےاور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر  شیئر کی جانے والی فروٹ کی تصویر پر اس کی قیمت کے ٹیگ کودیکھ کر ٹوئٹر صارفین تو دنگ رہ گئے اور بہت سے ایسے تھے جنھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس پھل کو بیچ کر لکھ پتی بننے کے لیے لندن جائیں گے۔

وجہ یہ ہے کہ برازیل کے بہت سے علاقوں میں یہی تازہ جیک فروٹس ایک پاؤنڈ سے بھی کم ہے۔ اسی طرح یہ بہت سے گرم مرطوب ممالک میں سستے داموں مل جاتا ہے۔بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں لوگ اس پھل کو بنا پیسے دیے مفت میں ہی درختوں سے اتار لیتے ہیں لیکن کم ازکم برازیل میں زیادہ تر تو یہ پھل گلیوں میں سڑنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔تو پھر کسی ایک پھل کی اتنی زیادہ قیمت کس چیز کی وضاحت کرتی ہے جسے کچھ مقامی صارفین نہیں سمجھتے اور حالیہ عرصے میں اس کی مانگ بین الاقوامی سطح پر بڑھی کیوں ہے؟
جیک فروٹ کو کمرشل بنیادوں پر ٹھنڈے ممالک میں اگایا ہی نہیں جا سکتا اور ان ممالک میں برطاینہ بھی شامل ہے۔تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ بطور خاص جیک فروٹ کی بین الاقوامی سطح پر تجارت بہت پیچیدہ ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ان میں اس کے جلد خراب ہو جانے کی خصوصیت، صرف خاص موسم میں میسر ہونا اور اس کا بہت زیادہ حجم بتائی جاتی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر