ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سےترک وزیر مذہبی امور کی ملاقات

گورنر پنجاب سےترک وزیر مذہبی امور کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسےترک وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ایرباش کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ، گورنر پنجاب نے مہمان کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، اور دیگر علماء بھی موجود تھے ۔

 اس موقع پر مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا محمد عاصم مخدوم، پیر سید حبیب عرفانی، پیر سلطان احمد علی، سید ضیاء اللہ شاہ بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ترکی کا بہترین دوست ہے، مجھے خوشی ہے کہ اسلام کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کاوشیں کر رہے ہیں، آپ کا دورہ پاکستان دنیا کیلئے ایک مثبت پیغام ہے۔

وزیر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر علی ایرباش نے کہا کہ رجب طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کی سوچ مشترک ہے، ترقی اور خوشحالی کے دونوں ممالک کا ایک دوسرے کیساتھ تعاون جاری رہے گا، ترکی کو پاکستان کی دوستی پر فخر ہے۔ گورنر پنجاب نے ترکی کے وفد کو سونیئر پیش کیا اور ڈاکٹر علی ایرباش نے گورنر کو قرآن پاک پیش کیا۔