سرکاری افسروں کے تقرروتبادلے

سرکاری افسروں کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور 18کے افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے,سیکنڈ سیکرٹری شفقت رسول سندھو کا ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کردیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور 18کے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے ہیں-سیکنڈ سیکرٹری شفقت رسول سندھو کا ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے لاہور تبادلہ کرکے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے- ڈپٹی کمشنر قمر منہاس کا سیالکوٹ سے آرٹی اولاہور میں تبادلہ کردیا گیا ہے- اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین کا آرٹی او لاہور سے فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر سہیل انجم کا گوجرانوالہ سے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ ندیم اختر کا لاہور سے تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائوتھ ڈویژن ندیم اختر کا بطور ڈائریکٹر لیبر فیصل آباد تبادلہ کیا گیا۔ندیم اختر کو ڈائریکٹر لیبر کی گریڈ 19 کی اسامی پر تعینات کیا گیا۔۔سیکٹری لیبر احمد جاوید قاضی نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ نئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر سائوتھ لاہور کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔  

Raja Sheroz Azhar

Article Writer