ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی فیسوں میں اضافہ، والدین کیلئے پریشان کن خبر

بچوں کی فیسوں میں اضافہ، والدین کیلئے پریشان کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چھ سال بعد پارٹنر سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی فیس بڑھانے کا فیصلہ، پرائمری کی فیس 600 روپے جبکہ ایلیمنٹری کی ماہانہ فیس 700 روپے مقرر ہوگی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چھ سال بعد پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیف کے پارٹںر سکولوں کے بچوں کی فیسوں میں 100 روپے تک اضافہ ہوگا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں فیسوں کا معاملہ زیر بحث لایا گیا، جس کے بعد پرائمری تک زیر تعلیم بچوں کی ماہانہ فیس پچاس روپے بڑھا 600 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ایلیمنٹری سکولوں کیلئے فیس 100روپے سے بڑھا کر 700روپے ماہانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ فیسوں میں اضافے کی حتمی منظوری محکمہ فنانس سے حاصل کی جائے گی۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں کے اساتذہ کےانکار کے بعدقومی خوشحالی سروے نجی سکولوں کے اساتذہ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کے پرائیویٹ سکولز مالکان سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔اجلاس میں شاہد نور اور ملک خالد محمود و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں خوشحالی سروے پروگرام آپریشن کیپٹن (ر) سجاد انور نے خصوصی شرکت کی۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز مالکان نے ہر طرح سے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے،پرائیویٹ سکولز مالکان خوشحالی سروے پروگرام مکمل کرنے کیلئے افرادی قوت مہیا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کے ساتھ مل کر اس فلاحی منصوبے کو مکمل کریں گے۔سروے سے پرائیویٹ سکولز میں کام کرنے والے اساتذہ کو پیسے کمانے کا موقع بھی ملے گا۔