ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف نہ مل سکا،یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا غائب

مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف نہ مل سکا،یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایک طرف تو تبدیلی سرکار کے عوام کو یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سہولت دینے کے دعوے تو دوسری طرف شہر کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالیں دستیاب نہیں ۔

لاہور کے  ساؤتھ ریجن کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی دستیاب نہیں، لاہور ساؤتھ میں گلبرگ، جوہر ٹاون، ٹاون شپ، ماڈل ٹاون، گلبرگ، چونگی امر سِدّھو، واپڈا ٹاون سمیت دیگر علاقوں کے یوٹلٹی سٹورز شامل ہیں۔جن سٹورز پر چینی دستیاب ہے وہاں طلب کے مطابق چینی فراہم نہیں کی جا رہی۔

دال مونگ، دال مسور، کالے چنے، بیسن، دال ماش سمیت دیگر دالیں لاہور کے کسی بھی یوٹیلٹی سٹور زپر دستیاب نہیں، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کی پانچ کلو کی پیکنگ بند کر دی، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی دو کلو کی پیکنگ میں دستیاب ہوگی۔

شہریو ں  کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلف دینا ہے تو یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالوں کی فراہمی بھی یقینی بنانا  ہوگی،اگر حکومت ہمیں ریلیف نہیں دے سکتی تو دعوے کرنا بھی چھوڑ دیں۔

دوسری جانب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نےشہر کے 12 اور صوبہ بھر کے 32 ماڈل بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ سٹورز پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی2 روپے کمی کے بعد152روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے کمی کے بعد 220روپے فی کلو ہو گیا  جبکہ فارمی انڈے 91روپے فی درجن پر مستحکم رہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے تاکہ عام آدمی مرغی کا گوشت کھا سکے۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا کو اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 10ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer