ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ کرنا ہے تو کرلیں، عوام وزیراعظم کیساتھ ہیں: گورنر سرور

لانگ مارچ کرنا ہے تو کرلیں، عوام وزیراعظم کیساتھ ہیں: گورنر سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر چودھری محمد سرور سے وکلاء اور سیاسی وفود کی ملاقاتیں ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سزا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں، جرم کر نیوالے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے وہ کر لیں، عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں،ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نیوالوں کا ایجنڈا عوام دشمنی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کو ختم کرکے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائیگا۔

گور نرچودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سر مایہ کاری میں66فیصد اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ، ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی سر مایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے موقف کی بھی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مرکز بن رہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔