شیخ رشید نے بھارت کو للکار دیا

شیخ رشید نے بھارت کو للکار دیا
کیپشن: City42 - India, Sheikh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ آج وزیراعظم عمران خان نے 20 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے۔ جنگ ہو یا امن عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے  ویڈیو پیغام میں بھارت کو للکارتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں، پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، پھر نہ گھاس اُگے گی، نہ چڑیاں چہکیں گی، نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ امن کی بات کرو گے تو امن کی بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ پاکستان مسلمانوں کا وہ قلعہ ہے جسے ساری دنیا کے مسلمان دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer