ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپکو کا بجلی چوری پر لیسکوسمیت تقسیم کارکمپنیوں پرعدم اعتماد کا اظہار

پیپکو کا بجلی چوری پر لیسکوسمیت تقسیم کارکمپنیوں پرعدم اعتماد کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) پیپکو کابجلی چوری کیخلاف ہونیوالے آپریشن پر لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر عدم اعتماد ، ویب پورٹل متعارف کرادیا، صارفین کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر انٹیلی جنس ٹیموں کو آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے بجلی چوری پر لیسکو سمیت تقسیم کار کمپنیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا, پیپکو نے بجلی چوروں کو پکڑنے کے لیےصارفین سے مدد مانگ لی، بجلی چوروں کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا، چوری کی روک تھام کے لیے ویب پورٹل متعارف کرا یا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے دسمبر میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہوئی، بجلی چوری کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹایا گیا، صارفین کی جانب سے اطلاع ملنے پر پیپکو کی انٹیلی جنس ٹیمیں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کریں گی، آپریشن کرنے کے بعد ڈی ٹیکشن بل اور مقدمہ کمپنیاں درج کرائیں گی۔