ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے  حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، 4حملہ آور خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش بھی کی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 4اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے 15شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا، شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔