سٹی 42: کوئٹہ اور سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سےریلوے لائن تباہ ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ سبی اور مشکاف کے درمیان اور دوسرا دھماکہ سریاب کے علاقے میں ہوا، دھماکوں سے ریلوے لائنوں کو نقصان پہنچاہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی جانیوالی بولان میل ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کی مرمت کردی گئی ہے، کل سے جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگی ۔