ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 235 تک ریکارڈ

لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 235 تک ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس235تک ریکارڈ کیاگیا ہے۔ 

برکی روڈ پرآلودگی کی شرح374،رنگ روڈ پر351 تک ریکارڈ، ملتان روڈ پرآلودگی کی شرح341،شاہدرہ میں 318 تک، ہربنس پورہ میں آلودگی کی شرح310،کاہنہ میں 270 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ لوئر مال پرآلودگی کی شرح283اورلٹن روڈ پر 248،گلبرگ مین بلیوارڈ پرآلودگی کی شرح249،فیروز پور روڈ پر 300، ٹاؤن شپ میں آلودگی کی شرح 260 اوروحدت روڈ پر 266 تک ریکارڈ کی گئی۔ 

علاوہ ازیں جیل روڈ پرآلودگی کی شرح273اورمال روڈ پر 193 تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح259 اور ماڈل ٹاؤن میں 253 ریکارڈ کی گئی ۔