ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی یونیورسٹی  میں افسوسناک واقعہ، طالبعلم چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

نجی یونیورسٹی  میں افسوسناک واقعہ، طالبعلم چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں یونیورسٹی آف لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک طالبعلم چوتھی منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت 22 سالہ محمد اویس سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جو یونیورسٹی آف لاہور میں فارم ڈی کے سمسٹر فائیو، سیکشن ڈی تھرڈ کا طالبعلم تھا۔ اویس سلطان چوتھی منزل سے گرنے کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تھا یا طالبعلم نے خودکشی کی، اس پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔