ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سندھ:محکمہ تعلیم کا اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ

 سندھ:محکمہ تعلیم کا اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف اضلاع میں اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے ضلعی افسران سے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگانے کے لیے اسکولوں کی فہرست 3 دن میں ارسال کی جائیں، بجلی سے محروم اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے ضلعی افسران کو اسکولوں کی سولرائزیشن کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ توانائی کو اسکولوں کی سولرائزیشن کے لیے معلومات ارسال کی جائیں گی۔