ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس وزیر اعظم اور صدر مملکت نے کتنے غیر ملکی دورے کئے؟

رواں برس وزیر اعظم اور صدر مملکت نے کتنے غیر ملکی دورے کئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 انور عباس: رواں برس وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریباً 28 غیر ملکی دورے کئے جن میں سے دو دورے وزیر اعظم کے نجی دورے تھے, دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی دو نجی دوروں سمیت کل 6 غیرملکی دورے کیے۔

رواں برس وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریباً 28 غیر ملکی دورے کئے, ذرائع کے مطابق سال 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سال بھر سب سے زیادہ دورے سعودی عرب اور آزربائیجان کے کئے۔

 2025 میں شہباز شریف نے سعودی عرب کے 4 جبکہ آزربائیجان کے بھی چار دورے کئے وزیر اعظم نے برطانیہ کے 3 دورے کئے جن میں سے دو دورے وزیر اعظم کے نجی جبکہ ایک سرکاری دورہ تھا قطر, ترکیہ, متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے دو, دو دورے کئے گئے۔ 

سال 2025 میں شہباز شریف نے چین کا صرف ایک دورہ کیا شہباز شریف نے ایران, ملائشیا, ازبکستان اور تاجکستان کا ایک ایک دورہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے بیلارس, مصر, بحرین اور ترکمانستان کا بھی ایک ایک دورہ کیا ذرائع کا بتانا ہے کہ رواں ماہ تک وزیر اعظم کا آخری غیر ملکی دورہ ترکمانستان کا تھا۔

دوسری جانب رواں وزیراعظم کے 28 غیرملکی دوروں کے مقابلے میں صدر مملکت نے تقریباً 6 غیر ملکی دورے کئے جن میں سے متحدہ عرب امارات کے 2 دورے ان کے نجی دورے تھے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے 4 سرکاری دوروں میں چین کے 2 دورے شامل ہیں انہوں نے فروری 2025 میں چین کا پہلا دورہ کیاآصف علی زرداری فروری میں ہی لزبن, پرتگال گئے۔

رواں برس ستمبر میں صدر مملکت نے چین کا طویل دورہ کیاصدر مملکت نومبر میں قطر بھی گئے 2025 میں صدر زرداری نے متحدہ عرب امارات کے تقریبا 2 نجی دورے بھی کئے،جلد صدر مملکت کا دورہ عراق کی تیاریاں جاری ہیں۔