سٹی42: پھاٹا ہاؤسنگ سکیمز میں کھلے مین ہولز کے پیشِ نظر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے تمام سکیمز میں فوری سروے اور حفاظتی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی جی پھاٹا نے ریجنز اور سب ریجنز کو سخت مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو تفصیلی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سکندر ذیشان نے کہا کہ کھلے مین ہولز کے باعث ہونے والے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کھلے مین ہولز کو فوری طور پر کور کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔