ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

 نیپرا نے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق یہ اضافی قیمت صارفین سے دسمبر، جنوری اور فروری میں استعمال ہونے والے یونٹس پر وصول کی جائے گی۔ اس سلسلے میں لیسکو سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے یہ فیصلہ ڈسکوز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سنایا ہے، جس کے تحت کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔