ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ  

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25 فیصد کم رہی۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں 92 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

  یہ حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہے۔

  گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کو ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی تھی، جب کہ رواں مالی سال اس میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

  سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 کے دوران ایف ڈی آئی کی مالیت 16 فیصد کمی کے بعد 18 کروڑ ڈالر رہی۔

  اس سے قبل اکتوبر میں براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 17 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے کی گئی، جس کی مالیت 8 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی۔

  شعبہ جاتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاور سیکٹر میں 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، جب کہ فنانشل بزنس کے شعبے میں 6 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

  سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی کل مالیت 31 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہی۔

  جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ ڈالر تھی۔