ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، مری، پوٹھوہار ریجن ، لاہور، شیخوپورہ ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ چاغی ، نوشکی، پنجگور، کیچ ، گودار ،کوئٹہ ، قلات، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بھی  بارش متوقع ہے۔

 دوسری جانب سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائی رہے گی جبکہ گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کا امکان ہے۔