ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب 

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

  اجلاس میں وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس کے لیے 7 نکاتی مختصرایجنڈا جاری کر دیا گیا، لوکل گورنمنٹ سٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز ایجنڈے میں شامل ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے’’ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025‘‘ کی منظوری، قبرستانوں کے لئے اراضی کے حصول کی نان اے ڈی پی سکیم ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مالی سال 2025-26 میں صوبوں کےدرمیان مالی ذمہ داریوں پر مفاہمتی یادداشت پرغور، خیبرپختونخوا میں نئے ضلع ’’اپرسوات‘‘ کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔