عوام بڑی تباہی سے بچ  گئے، ہیوی مشین گنوں اور سنائپر گنوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاراچنار کے علاقہ تھانہ پیواڑ  کی پولیس نے غیر ملکی ساخت کی ہیوی مشین گنیں اور دیگرخطرناک سنائپر گنوں سمیت تباہ کن اسلحہ کی بڑی کھیپ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ 
پیواڑ تھانہ کی پولیس نے  پیواڑ تری منگل مین روڈ  پر ڈاگو چیک پوسٹ کے  نزدیک  ایک ویگو  پک اپ گاڑی سے دوہرے فرش میں چھپا کر سمگل کئے جا رہے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔


پاراچنار پولیس نے کامیاب کارروائی میں اسلحہ سمگلر ڈرائیور ملزم حمید اللہ ولد حکیم جان سکنہ کوتری تری منگل حال ٹنڈوری صدہ کو اپنے حراست میں لے لیا۔

سمگلر سے پکڑے گئے اسلحہ میں سے 2عدد زیڑاکئے ،1عدد زیڑاکئے نامکمل ، M-16A4 بیرل 9 عدد،  M4 بیرل 6 عدد،  M16 مشین گن بیرل  5 عدد، M-16 فرنٹ گریپ 3 عدد،  M-4 بولٹ 2عدد، MM7.62HMG نامکمل 1عدد، SMG کارتوس 5323 عدد، M-4 کارتوس 2210 عدد، MG-1A-3 کارتوس 1000 عدد اور 11عدد میگزین M-4 شامل ہے۔

زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ پیواڑ میں 15AA/17AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اسلحہ تری منگل سے لوئر کرم صدہ اور ضلع کے مختلف علاقوں کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔

زیر حراست اسلحہ سمگلر کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔