پاکستان سٹاک ایکسچینج ناک کے بل لڑھکتی ہوئی 2371 پوائنٹس نیچے آ گری

PSX, Decline in Stock Market, City 42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی سٹاک ایکسچینج منگل کے روز ایک ہی دن میں 2371 پوائنٹس گر گئی، شئیرز کی ویلیو میں 64۔3 فیصد کمی ہو گئی، مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے رجحان سے متاثر ہو کر اندھا دھند پیسہ لگانے والے سٹہ بازوں اور غیر ذمہ دار سرمایہ کاروں کے پیسے ڈوب گئے۔

کل پیر کے روز سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان چل رہا ہے۔مارکیٹ کا ہنڈرڈ پوائنٹ انڈیکس 67 ہزار سے زیادہ پوائنٹس سے گھٹ کر کل پیر کی شام 65204 پوائنٹس تک آ گیا تھا۔ آج منگل کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جو دن بھر رک نہ سکا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کم ہوتے ہوتے سہ پہر تین بجے 62360 پوانٹس تک گر گیا۔ اس کے بعد کچھ بہتری آئی اور شام کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 62833 پوائنٹس تک آ چکا تھا۔

واضح رہے کہ سٹاک ایکسچینج میں مسلسل بولِش رجحان دو ہفتے سے زائد عرصہ تک حاوی رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں روزانہ کئی سو پوائنٹس کا اضافہ ہوتے ہوتے انڈیکس 13 دسمبر کو 67 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور کر گیا تھا۔ پاکستانی سٹاک مارکیٹ مین یہ تیزی ان پریسیڈنٹڈ تھی۔ اس دوران بہت سے لوگوں نے مارکیٹ میں جلد منافع کمانے کی خواہش کے ساتھ خریداری شروع کی جس سے مارکیٹ مزید تیز ہوتی رہی تاہم دو دن پہلے سے مارکیٹ گرنا شروع ہو گئی ہے۔ پیر کے روز بھی مارکیٹ میں مندی تھی اور منگل کے روز مارکیٹ عملاً ناک کے بل گر کر دو ہزار پوائنٹس نیچے تک لڑھکتی چلی گئی۔ بعض مبصرین کی جانب سے اس مندی کو غیر معمولی شرح سود کا دباآ قرار دیا جا رہا ہے، بعض مبسر اسے مارکیٹ میں سٹہ بازی کے سبب اصل سے زیادہ تیزی کے رجحان کا مابعد نتیجہ قرار دے رہے ہیں، کچھ مبصر اس مندی کو پاکستان کی سیاسی صورتحال سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ پر سب سے دلچسپ تبصرہ ایک بڑے اینکر کی جانب سے آیا ہے جنہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز اور آج منگل کو آنے والی مندی کو الیکشن 8 فروری کو کروانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا شیڈول جاری کئے جانے کو قرار دے ڈالا۔ یہ ہی اینکر دو دن پہلے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے تھے، آج ان بڑے اینکر نے سوشل پلیٹ فارم ایک پر ایک پوسٹ میں لکھا، "الیکشن کے متوالوں کو مبارک ہو سپریم کور ٹ کو مبارک ہو جس دن سے الیکشن 8 فروری کو پتھر پر لکیر ثابت کرنے کے سپریم کورٹ اقدامات سامنے آئے PSX انڈیکس کی تو جان نکل گئی جمعہ کو سپریم کورٹ کی کاروائیاں ہوئیں پیر کو انڈیکس 950 پوائنٹس نیچے آیا آج اب تک 1690 پوائنٹس گرچکی ہے الیکشن اعلان کے بعد دو دن میں تقریبا 2600 پوائنٹس کی گراوٹ خدا کے لئے غور کریں نہ عوام کو نہ معیشیت کو نہ کاروبار کو یکطرفہ الیکشن جھرلو وغیرہ میں کو ئی دلچسپی۔عوام تھر تھر کانپ رہے ہیں PDM والی ن لیگی حکومت واپس آرہی ہے". سوشل میڈیا پر ان اینکر کے تبصرہ پر بہت  سے شہری ناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔