ویب ڈیسک: ارشد شریف قتل کیس، سپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا ساتواں اجلاس ہوا۔
سپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے اجلاس میں ارشد شریف کے پروگرام پروڈیوسر سمیت اہم گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں اورایس جے آئی ٹی نے پوسٹمارٹم رپورٹ کے مزید اہم پہلوؤں پر بھی بحث کی ۔
ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل ہوگا،کل کے اجلاس کے لئے ایس جے آئی ٹی نے شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے اہم گواہوں کو طلب کرلیا۔