ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچر نے طالب علم کی جان لے لی، افسوسناک واقعہ

The teacher killed the student in India
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹیچز نے طالب علم پر تشدد کر کے پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں میں قائم سرکاری اسکول  میں استاد نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو بری طرح زدو کوب کرنے کے بعد پہلی منزل سے پھینک دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر  پولیس فوری طور پر پہنچی اورکارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق بچے کو تشدد کرکے نیچے پھینک کر استاد فرار ہوگیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے، ٹیچر نے مارپیٹ کے دوران اسکول میں پڑھانے والی بچے کی ماں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق مدھاپا سرکاری اسکول میں کنٹریکٹ ٹیچر تھا،استاد کے تشدد سے مرنے والے بچے کی عمر دس سال اور اس کی شناخت بھارت کےنام سے ہوئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر