ویب ڈیسک: حکومت سندھ کی جانب سےمنشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سےچیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے اور بحالی سینٹرز کی مینجمنٹ پرائیویٹ ادارے دیکھیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فنڈز، عمارات اور دیگر سہولتیں سنبھالے گی جبکہ بحالی سینٹرز کے نجی اداروں کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے ریگیولیٹ کیا جائے گا۔ ہم اے این ایف کے ساتھ جلد 2 بحالی سینٹرز شروع کر رہے ہیں۔
چیف سیکریٹری نے یقین دہانی کروائی کہ نجی اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ عالمی سطح کا یکساں علاج اور تکنیکی تربیت فراہم کریں۔