ویب ڈیسک:فیفا ورلڈکپ 2022 جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑ اعلان کیا ہے۔
فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے اکتوبر میں کہا تھا کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل ان کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 35 سالہ فٹبالر کا کہنا تھا کہ اتوار کو ہونے والا ورلڈکپ فائنل اُن کا اپنے ملک کی جانب سے آخری ورلڈکپ میچ ہوگا۔ میسی کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میگا ایونٹ میں میرا سفر فائنل میں ختم ہو رہا ہے، یہ میرے لیے اطمینان بخش بات ہے۔
Lionel Messi: "I am not retiring from the Argentina national team. I want to continue playing as a champion." Via interview with @gastonedul. pic.twitter.com/KHaPxNHNnv
— Roy Nemer (@RoyNemer) December 18, 2022
مایہ ناز فٹبالر کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈکپ میں چار سال کا عرصہ ہے اس لیے میرا نہیں خیال کہ میں آئندہ ورلڈکپ کھیل سکوں گا، ورلڈکپ کا اس طرح سے اختتام کرنا زبردست ہے۔اس بیان کے بعد فٹبال شائقین کا خیال تھا کہ وہ میسی کو ارجنٹینا کی جانب سے دوبارہ کھیلتے ہوئے بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔
تاہم فیفا ورلڈکپ کےفائنل میں فرانس کے خلاف کامیابی کے بعد میسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ' میں ارجنٹینا کی نیشنل ٹیم سے ریٹائر نہیں ہورہا، چاہتا ہوں کہ میں چیمپئن کی طرح مزید کھیلتا رہوں'۔
واضح رہے کہ اتوار کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جبکہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔