25 دسمبر کو پاک بھارت ٹاکرا، قومی کرکٹ ٹیم آج دوبئی روانہ ہوگی

Pakistan Under 19 cricket team
کیپشن: Pakistan Under 19
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: جونئیر ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے قومی انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا،  کیمپ کے آخری روز ٹارگٹ میچ کھیلا گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے والے میچ میں بلے بازوں اور باؤلرز کو مختلف ٹارگٹس دیئے گئے۔ قومی انڈر 19ٹیم جونئیر ایشیا کپ میں شرکت کے لئے آج لاہور سے دبئی روانہ ہوگی ۔ قومی جونئیر ٹیم 23 دسمبر کو اپناپہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گی، 25 دسمبر کو ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا ہو گا۔

ایشیا کپ کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم جونئیر ورلڈکپ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گی ۔قاسم اکرم جونیئر ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer