ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ میں کام  کیوں نہیں کیا؟ ثانیہ مرزا نے بڑی وجہ بتا دی،ویڈیو وائرل

Tennis star
کیپشن: Sania Mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی آخر کار وجہ بتاہی دی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹینس سٹار  ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ان سے بالی وڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا، جواب میں ٹینس سٹار نے بتایا کہ میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور میرے خیال میں وہی کافی ہے، انسان کو وہی چیز کرنی چاہیے جو  آتی ہو،کھلاڑی ہوں اور کھیل کو ہی پسند کرتی ہوں۔

  وائرل ویڈیو میں ثانیہ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو کو مبارکباد بھی دی اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 واضح  رہے کہ ثانیہ نے چھ سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کی اور 2003 میں باقاعدہ طور پر ٹینس کے میدان میں اتریں۔ انہیں ان کے والد اور دوسرے فیملی کے اراکین نے  ٹینس کی ابتدائی تربیت دی۔ انہوں نے سینٹ میری کالج سے گریجوایشن کا امتحان پاس کیا۔