لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیڑنگ ڈیسک) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سر فہرست، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 252 ریکارڈ کیا گیا۔

بحریہ آرچرڈ 374، کوٹ لکھپت 345، فتح گڑھ 335، گلبرگ مراتب علی روڈ 318، انارکلی 297، اقبال ٹاؤن 290، یوایس قونصلیٹ 287، مال روڈ284 اور ماڈل ٹاؤن275 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، شہرمیں دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوامیں نمی کا تناسب 85 فیصد تک ہوگا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہرکا مطلع صاف، موسم سرد اور خشک رہے گا، موسم کی موجودہ کیفیت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں برقرار رہے گی، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی حالیہ شرح ناقابل برداشت ہے، آلودگی سے بھری فضا کے باعث سانس، گلا ، نزلہ زکام اور آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں،  سموگ کینسر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا کر سکتی ہے،فضائی آلودگی سے محفوظ رہنے کیلئےشہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار خصوصی طور پر ہیلمٹ لازمی پہنیں ۔