پاوری گرل دنانیر کا تنقید کرنے والوں کو بہترین انداز میں جواب

Pawri Girl
کیپشن: Pawri Girl
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار اور پاوری گرل دنانیر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو بہترین انداز میں جواب دیا ۔

حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اور پاوری ہورہی ہے ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر کو عوام کی تنقید کا سخت سامنا کرنا پڑرہا ہے, اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں دنانیر نے اپنے جواب میں اداکاری کے کیریئر کو اللہ کی رضا سے منسوب کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ جو بھی کرتا ہے بہتر کرتا ہے, ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جب مجھے ایک ایسے کردار کی آفر ہوئی جو کہ میری ذات سے کافی ملتا ہے تو میں نے اس حوالے سے سوچا اور اپنے والدین سے مشورہ کرنے کے بعد رضامند ہوگئی۔

 انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے پرچی کے طور پر مخاطب کرتے ہیں جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سال 2021 کے آغاز میں ایک ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ دنانیر بھی وائرل ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔