ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکلا اور ڈاکٹروں کے بہترتعلقات کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بڑا اقدام

وکلا اور ڈاکٹروں کے بہترتعلقات کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: وکلا اور ڈاکٹروں کے بہترتعلقات کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بڑا اقدام،  پی آئی سی میں ایک گھنٹہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، دل کے سب سے بڑے ہسپتال میں8 روز بعد علاج معالجہ مکمل بحال، مریضوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

وکلا کے پی آئی سی پر حملے کے بعد آٹھ روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاری احتجاج مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے پی آئی سی کے آؤٹ ڈور میں پیر سے جاری ایک گھنٹے کی علامتی ہڑتال اور احتجاج بھی ختم کردیا جس کے بعد علاج معالجہ مکمل طورپرمعمول کے مطابق بحال ہوگیا ہے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ لیگل اورمیڈیکل پروفیشنز کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے جذبہ خیر سگالی کے طور پر احتجاج کو ختم کیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کوسزا ضرور ملے گی۔