’’سموگ کمیشن کی سفارشات کے باوجود پنجاب حکومت سورہی ہے‘‘

’’سموگ کمیشن کی سفارشات کے باوجود پنجاب حکومت سورہی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ سموگ کمیشن کی سفارشات کے باوجود پنجاب حکومت سورہی ہے، کیا پنجاب حکومت جاگو اور جگاو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ عدالت نے پولیس موبائل کی جانب سے بلاجواز فلیشر اور ہارن بجانے کا معاملہ کابینہ کی سب کمیٹی کے سامنے رکھنے کاحکم  دے دیا۔

نامزدچیف جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل سمیت دیگرکی سموگ کے متعلق درخواستوں پرسماعت کی، درخواست گزاروں نےموقف اختیارکیا کہ سموگ کے خاتمے کیلئےموثراقدامات نہیں کئےجارہے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ کی ماحولیاتی سب کمیٹی میں آئی جی پنجاب کو شامل کرلیا گیا ہے۔

جسٹس مامون رشید شیخ نے سموگ کمیشن کی سفارشات پرعمل نہ کرنے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آنیوالی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سنجیدہ لیا جائے اور بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا جائے۔  نامزد چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا وفاقی حکومت بتائے تھرکول منصوبے کا کیا کرنا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ پلاسٹک، ربڑکے جلانے کی روک تھام کا نیاقانون لایاجا رہا ہے۔

 جسٹس مامون رشید شیخ کے استفسار پر متعلقہ محکمے کے افسر نے بتایا کہ حکومت کےبلین ٹری منصوبے میں کھجور کا پودا شامل نہیں، تھل کے صحراء میں بیری اور کیکر کے درختوں کی آبیاری کی جا رہی ہے،جس سے صحراء کم ہورہے ہیں۔

عدالت نےشہری آبادیوں اورسڑکوں کےکناروں پردرخت نہ لگانے کےحوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی جی پی ایچ اوکو ستائیس دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer