(زاہد چودھری) جنرل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین ٹھیک ہوگئی، روزانہ صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابقجنرل ہسپتال کی دونوں ایم آر آئی مشینیں گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑی تھیں تاہم نئی تھری ٹیسلا ایم آر آئی مشین کو ٹھیک کرکے فعال کر دیا گیا ہے۔ ایم آر آئی مشین ٹھیک ہونے کے بعد روزانہ صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت مریضوں کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرانی ایم آر آئی کو بھی چند روز میں فعال کر دیا جائے گا۔