ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،مشتاق سکھیراکی درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،مشتاق سکھیراکی درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
کیپشن: City42-LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سابق آئی جی مشتاق سکھیراکی انسدادہشتگردی کورٹ طلبی کا معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے طلبی کےحکم کو کلعدم قراردینے کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس صداقت علی خان درخواست پر سماعت کریں گے۔ سابق آئی جی پنجاب کی درخواست کی سماعت کرنےوالے تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس محمد یاورعلی نے معذرت کرتےہوئے نیا فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش چیف جسٹس کو بھجوائی تھی ۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کےحوالے سے درج کی گئی دونوں ایف آئی آرز میں اس کا نام شامل ہے۔

مقدمات درج ہونے کےاکیس ماہ بعد انسدادہشت گردی کورٹ میں دائرکیے جانےوالے استغاثہ میں ان کا نام شامل کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ان کا سانحہ ماڈل ٹاون کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اوروہ بےگناہ ہیں ۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ انسدادہشتگردی کورٹ طلبی کے حکم کوکلعدم قراردیا جائے۔

 مزید دیکھئے: