اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف انوکھا احتجاج

اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف انوکھا احتجاج
کیپشن: City42- Iqbal Town Residents protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشد) اقبال ٹاؤن آصف بلاک کے رہائشی گیس لوڈ شیڈنگ پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے، احتجاجا لکڑیوں کی مدد سے چائے بنائی اور سلنڈرز پر توے رکھ کر روٹیاں تیار کیں۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن آصف بلاک کے رہائشیوں نے گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز بھی اُٹھارکھے تھے  جن پر لکھا تھا کہ حکمرانوں ہوش کے ناخن لو،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے اُن کے علاقے میں گیس دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے گیس دو، ووٹ لو، کے نعرے لگائے، انہوں نے کہاکہ اگر چند روز میں گیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو مجبورا مین وحدت روڈ بلاک کر دیں گے۔