(عرفان ملک) پولیس کے ناقص تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انویسٹی گیشن ونگ میں ایک نئی فورس بنے گی۔ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے نئی فورس تمام تھانوں میں تعینات کی جائے گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے تفتیشی نظام میں روایتی تشدد اور تفتیش میں نقائص کی وجہ سے اکثر ملزموں کو فائدہ پہنچتا تھا۔ جس کی وجہ سے ملزم بچ جاتے تھے۔ جس پر سی سی پی او امین وینس نے انویسٹی گیشن ونگ میں بہتری لانے کے لیے ایک نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا کام صرف جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر شواہد کو بہتر طریقے سے جمع کرناہے۔
پولیس افسروں کے مطابق نئی فورس میں اب تک 250 اہلکاروں کی سلیکشن مکمل کرلی گئی ہے۔ جن کو فرانزک سائنس ایجنسی سے سپیشلائز کورسز کروائے جائیں گے۔
ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ نئی فورس کو لاہور ے تمام پولیس سٹیشنز میں تعینات کیا جائے گا جس میں انہیں علیحد سے یونیفارم اور بائیکس سمیت جدید انویسٹی گیشنز کٹ بھی دی جائیں گی ۔