ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں سرجری سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ یقینی بنانے کا فیصلہ

ملک بھر میں سرجری سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ یقینی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ملک میں بڑھتے ہوئے ایچ آئی وی کیسز کے تناظر میں حکومت  نے اہم اقدام اٹھالیا ۔ملک بھر میں سرجری سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

فیصلہ وزیر صحت کی سربراہی میں ایچ آئی وی مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس میں کیا گیا۔میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور وزارت صحت کے اعلٰی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت  کی ۔

سربراہ گلوبل فنڈ گرانٹ مینجمنٹ، نمائندہ گلوبل فنڈ کنٹری ٹیم کے ملکی نمائندگان ورکنگ گروپ میں شامل ہیں ۔  ڈبلیو ایچ او، یو این ایڈز، یونیسیف، یو این ڈی پی نمائندگان ورکنگ گروپ میں شامل ہیں ۔ گروپ میں سیکریٹریز محکمۂ صحت پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی شامل ہیں ۔ 

اجلاس میں ڈیجیٹل ڈیٹا، صوبائی اقدامات، گلوبل فنڈ تعاون سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ایچ آئی وی کی مجموعی صورتحال، پروگرام پر عملدرآمد اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم ٹاسک فورس و دیگر مجاز فورمز کی جانب سے منظور شدہ سفارشات و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں انجیکشن سیفٹی، بلڈ سیفٹی، انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول اور عوامی آگاہی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

ایچ آئی وی کی وائرل لوڈ ٹیسٹنگ، نگرانی، ڈیجیٹل نظام بہتری، بارڈر اسکریننگ عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہر جراحی و طبی عمل سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ یقینی بنائیں،صحت سہولیات میں ایچ آئی وی کے منتقلی خطرات کو مزید کم کیا جائے،سندھ، پنجاب، اسلام آباد میں جراحی عمل سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ کی جا رہی ہے،بلوچستان، کے پی، جی بی حکام سرجری سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کریں،ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچوں کیلئے غذائی معاونت کو خصوصی اہمیت دی جائے،متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال صرف طبی علاج تک محدود نہیں ہونی چاہیے،متاثرہ بچوں کیلئے غذائی، نفسیاتی اور فلاحی معاونت بھی یقینی بنائی جائے،آئندہ مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس میں صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو مدعو کیا جائے، صوبوں میں انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول کے طریقہ کار کا جامع جائزہ لیا جائے گا،

میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے کہا  پنجاب حکومت ایچ آئی وی ڈیٹا قومی ایچ آئی وی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے منسلک کرے، ڈیٹا منسلک کرنے سے ایچ آئی وی صورتحال کی بروقت نگرانی ممکن ہو گی،اجلاس میں کمیونٹی انگیجمنٹ اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا وزیراعظم پاکستان انسداد ایچ آئی وی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں، ایچ آئی وی ایک قابلِ روک تھام بیماری ہے،ایچ آئی وی روک تھام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مؤثر اقدامات یقینی بنانا ہیں،اجلاس میں دی گئی تمام ہدایات پر پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔