راو دلشاد: مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف مسلسل دوسرے روز نوے شاہراہ پہنچے، جہاں انہوں نے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی نواز شریف کو داتا دربار کمپلیکس، نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ موچی دروازہ، بھاٹی چوک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ کو بریفنگ دی گئی نواز شریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔