شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے عازمینِ حج کے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی شروع کردی ہے، عازمین کو ون لنک، بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے رقوم جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بینک کارڈ کے ذریعے 2 ہزار 6 آن لائن ٹرانزیکشنز مکمل ہوچکی ہیں، جبکہ ون لنک پی ایس آئی ڈی کے ذریعے 4 ہزار 615 ٹرانزیکشنز مکمل کی گئی ہیں۔
مزید 6 ہزار 761 عازمینِ حج نے ڈیجیٹل چالان کے ذریعے حبیب بینک میں رقوم جمع کروائی ہیں۔
مجموعی طور پر 13 ہزار 260 عازمین حج نے 8.703 بلین سے زائد جمع کروا دیئے ہیں جبکہ شارٹ حج سکیم میں 7 ہزار عازمینِ حج کی ادائیگیاں مکمل ہو گئیں ہیں۔