ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، گھر گھر سروے کرنے کا حکم

خصوصی تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، گھر گھر سروے کرنے کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے خصوصی بچوں کی شناخت اور انہیں خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلہ دلانے کے لیے گھر گھر سروے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق سروے کا مقصد ایسے خصوصی بچوں کی نشاندہی کرنا ہے جو تاحال خصوصی تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے خصوصی بچوں کا ڈیٹا مرتب کرکے انہیں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

احکامات کے تحت خصوصی تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے متعلقہ علاقوں میں گھر گھر سروے کریں گے۔ خصوصی بچوں کی شناخت کے لیے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق سروے کے دوران ضرورت پڑنے پر سکول ٹرانسپورٹ بھی استعمال کی جا سکے گی، جبکہ سروے کا عمل 5 روز میں مکمل کیا جائے گا۔

گھر گھر سروے کے دوران خصوصی بچوں سے متعلق ضروری معلومات جمع کرنے کے ساتھ ان کی جیو ٹیگ تصاویر بھی حاصل کی جائیں گی، تاکہ ڈیٹا کو باقاعدہ طور پر ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ گھر گھر سروے کے نتیجے میں خصوصی بچوں کا جامع ڈیٹا جمع کرنے، ان کی شناخت اور خصوصی تعلیمی اداروں میں داخلوں کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔