طیب سیف : پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔
پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی 18 اگست سے 24 ستمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔
بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی اس پابندی میں شامل ہیں، اور فوجی پروازیں بھی مستثنیٰ نہیں ہوں گی۔