سٹی42: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی کے لئے پی ٹی اے نے مؤثر انداز سے کارروائی کی ہے۔
سوات، بونیر، شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی کا عمل انتہائی تیزی سے جاری ہے۔
حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد ٹیلی کام سائٹس (ٹاورز) متاثر ہوئے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔
پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز ٹیم نے مقامی انتظامیہ سے مل کر فوری طور پر بحالی کا کام شروع کیا ۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی فوری کارروائی سے 48 گھنٹوں کے اندر 85 فیصد متاثرہ ٹاورز کو بحال کر دیا گیا۔
پی ٹی اے کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی سے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی ممکن ہوئی ۔
پی ٹی اے کی اس موثر کارروائی کو متاثرہ علاقوں کے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔