ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں آج رات تک ہونے والی بارش کی صحیح تفصیل سامنے آ گئی

Karachi Rains update, rains impact, monsoon, flash flood, urban flooding, urban facilities disrupted
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کراچی میں آج ہونے والی بارش نے شہر میں نظام کا تہس نہس کر ڈالا،  انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خراب موسم کے باعث فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں، بہت سی فلائٹس کا رخ ان شہروں کے ائیرپورٹس  کی طرف موڈ دیا گیا جہاں بارش نہیں ہو رہی۔ کراچی میں آج رات تک ہونے والی بارش کی صحیح تفصیل سامنے آ گئی۔

شہر کی نشیبی آبادیاں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں، سڑکوں پر پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پانی میں پھنس کر بند ہو گئیں۔ کئی نڈر پاس بھی پانی سے بھر گئے، سکولوں، کالجوں میں تعلیم کیلئے جانے والے سٹوڈنٹس کو گھر واپسی میں شدید دشواریوں کا سامنا ہوا۔ بارش کے سبب شہر کے بہت سے علاقوں میں بجلی کی ترسیل رک گئی جو گھنٹوں تک بحال نہیں ہوئی۔

منگل کو رات  ڈھلنے تک انتظامیہ شہر  میں بنیادی شہری سہولیات بحال کرنے کے لئے تگ و دو کرتی رہی۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل بدھ کے روز اور ھمعرات کو بھی مزید بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ بارش کے خدشہ کے سبب شہر کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے کل بدھ کو بند رکھے جائین گے۔ سرکاری دفاتر اب تک اطلاع کے مطابق معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔
 

Caption بارش کے دوران شہر میں سرکاری بسیں چلتی رہیں لیکن شام کو سڑکوں پر پانی زیادہ ہو جانے کے بعد بسوں کے اندر  پانی جانے لگا تو انتظامیہ نے سروس بند کر دی۔ 
Caption ایک انڈر پاس مین پانی بھر جانے کے باعث وہاں سے گزرنے والی بسیں اور دوسری گاڑیاں بند ہو گئیں۔ ایسی بسوں کو پانی سے نکالنے کے لئے شہری انتظامیہ کے پاس کوئی  انتظام نہیں تھا۔ 

آج کہاں کتنی بارش ہوئی

 میٹ ڈیپارٹمنٹ نے منگل کی شب تک  کراچی میں صبح سے رات 8 بجے تک  ہونے والی بارش کے  اپ ٹو ڈیٹ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ  کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 170 ملی میٹر ہوئی ۔ 
او لڈ ایئر پورٹ پر 158.5 ، جناح ٹرمینل میں 152.8 ، ناظم آبادمیں 149.6، سرجانی ٹاؤن میں 145.2 ، نارتھ کراچی میں 143.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سعدی ٹاؤن میں 140.2، کیماڑی میں 140، ڈی ایچ اے میں 134، گلستانِ جوہر میں 133، کورنگی میں 132.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

شارعِ فیصل پر 128، فیصل بیس میں 114، گلشنِ معمارمیں 98، مسرور بیس میں 87، اورنگی ٹاؤن میں 66.2 اور بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے

گھروں میں اپنی گھس جانے کی شکایات درجنوں آبادیوں میں سامنے آئیں، ہزاروں مکانوں کے مکینوں کو قیمتی سامان بارش کے پانی سے خراب ہو جانے کا صدمہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ 

قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا  جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔