ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب زدہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ روکنے کاحکم

Prime Minister Shahbaz, Flood Relief program,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ  بند کرنے اور  مسلسل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر اجلاس میں انہوں نے یہ اہم ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتہ  کیلئے لوڈشیڈنگ  بند رکھنے اورمسلسل بجلی فراہمی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے محکمانہ کارروائی فوری مکمل کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ امدادی اشیا  کی ترسیل جلد ممکن بنانے کے لئے ٹرکوں کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جائے۔ وزیرآبی وسائل معین وٹو آزادکشمیر، وزیرعوامی امور رانامبشرصوابی میں امدادی کام کی نگرانی کریں۔

وزیراعظم نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ  وفاقی وزرا امیرمقام،عبدالعلیم خان،اویس خان لغاری اور سردار یوسف نے متاثرہ علاقوں کے فوری دورے کیے۔ انہوں نے کہا، میں متعلقہ وزرائے اعلیٰ،چیف سیکرٹریز، وفاقی سیکرٹریز، پاک فوج اور دیگر اداروں کا شکر گزار ہوں، تمام اداروں نے فوری ہدایات کے بعد امدادوبحالی کے لیے اقدمات کیے اورکررہے ہیں۔