سٹی 42:ڈالر کی قیمت کم ہوگئی
انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 282.02 روپے سے کم ہوکر 281.96 روپے پر بند ہو ا۔
حکومتی اداروں کی ڈالر اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاون سے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی محدود نظر آرہی ہے۔، ریکوڈک ودیگر منصوبوں میں سرمائے کی متوقع آمد سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.4فیصد بڑھنے، امریکا ٹریڈ ڈیل، سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے روپیہ مضبوط رہا۔