سٹی 42: پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرموں اورعدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 89 ہزار 372 اشتہاری مجرم گرفتار کیے ،اے کیٹگری کے 30 ہزار 610، بی کیٹگری کے 58 ہزار 762 اشتہاری مجرم شامل یں ، صوبہ بھر سے 36 ہزار سے زائد عدالتی مفروربھی گرفتار کیے گئے،اے کیٹگری کے 8146، بی کیٹگری کے 27 ہزار 884 عدالتی مفرور شامل ہیں 18ہزار 492 عادی مجرم گرفتار، اے کیٹگری کے 7176، بی کیٹگری کے 11 ہزار 316 مجرم شامل ہیں۔
لاہور میں 18726 اشتہاری مجرم ، 14263 عدالتی مفرور، 7763 عادی مجرم گرفتار کیے گئے
آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرم ، عدالتی مفروروں کوگرفتار کرنیوالی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے کہا صوبہ بھر میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔