ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارش سے ممبئی کے تعلیمی ادارے، دفاتر، کاروبار سب کچھ بند، مزید بارش کا الرٹ

Mumbai rains, City42 , IMD rain alert, Financial Capital , Flights' schedule disrupted
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مون سون کی شدید بارشوں کے سبب بھارت کے اکنامک کیپیٹل ممبئی میں تمام تعلیمی ادارے بند ہو گئے۔ سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں تعطیل کر دی گئی اور پرائیویٹ کاروباری اداروں میں بھی نہ ہونے کے برابر کام ہو۔  منگل کے روز بھی ممبئی میں بارش ہوئی اور نشیبی علاقے پانی سے بھرے رہے۔ صرف 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید دو دن بارش ہونے کی فورکاسٹ کر دی۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے 18-19 اگست کو انتہائی شدید بارش کی وجہ سے ممبئی اور آس پاس کے ساحلی کونکن علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا۔ اس کے جواب میں، برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے منگل 19 اگست کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ آج ممبئی میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بھی بند رہے جب کہ پرائیویٹ دفاتر پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ملازموں کو  گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں تاکہ وہ بارشوں کے سبب حادثات سے بچ سکیں۔

 سیلاب، سفر میں خلل اور انخلاء

شہر کی تمام سڑکوں پر آج بھی پانی جمع رہا، سینکڑوں گاڑیاں، بسیں، موٹر سائیکلین سڑکوں پر پانی کے باعث بند ہو گئیں۔ زندگی کے روزمرہ کاموں جیسے سبزی، دودھ، کھانے کی اشیا کی فراہمی کے نیٹ ورک ٹوٹ گئے۔ سینکڑوں لوگ سڑکوں پر ان اشیا کی ترسیل جاری رکھنے کی کوشش میں پھنسے رہے۔ بہت سے  علاقوں میں دودھ اور سبزی جیسی کموڈٹیز کی سپلائی ممکن نہیں ہو سکی۔

ممبئی کے کچھ حصوں میں ریکارڈ بارش ہوئی —  کئی علاقوں میں صرف 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ  بارش ہو چکی ہے۔ چنچولی (361 ملی میٹر)، دادر (300 ملی میٹر)، چیمبور (297 ملی میٹر)  سب سے زیادہ بارش کے علاقے ہیں۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک جمود کا شکار ہو گیا۔  بارش کے پانی نے سفر کو مفلوج کر دیا ہے: بڑی سڑکیں، لوکل ٹرین لائنیں (سنٹرل، ہاربر، ویسٹرن) اور اندھیری جیسے سب وے کے علاقے  متاثر ہوئے

کرانتی نگر (مٹھی ندی کے قریب) کے تقریباً 400 مکینوں کو مگن لال ماتھرم میونسپل اسکول میں پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلائٹس کا شیڈول درہم برہم

ممبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  آج بھی فلائتس تاخیر کا شکار ہوئیں یا ان کا رخ موڑ دینا پڑا۔ بارشوں کے باعث اب تک 400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ 

 انڈیگو کی چھ پروازیں اور اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا کی ایک ایک پرواز کو سورت، احمد آباد اور حیدر آباد جیسے  موسم کے پیدا کردہ ڈیزاسٹر سے مھفوظ ہوائی اڈوں پر بھیج دیا گیا۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے  فلائٹ سٹیٹس چیک کریں اور اضافی سفر کا وقت دیں۔

 حادثات 

 ممبئی میں آج کی بارشوں سے ہونے والے حادثات میں کم از کم دو اموات کی اطلاع ملی- ایک دیوار گرنے سے اور دوسری بجلی کا کرنٹ لگنے سے- ریاست مہاراشٹر میں آج کی بارش سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد  چھ یا سات ہو گئی۔
آج کی بارشوں سے سیلاب ممبئی سے آگے  پھیل گیا ہے، جس میں یاوتمال، بیڈ اور ناندیڑ جیسے اضلاع میں چار لاکھ ہیکٹر سے زیادہ  رقبہ پر زیر کاشت فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔


آئی ایم ڈی کے جاری الرٹس

آئی ایم ڈی نے انتباہ جاری رکھا ہے کہ 21 اگست تک کونکن اور مدھیہ پردیش اور  مہاراشٹر میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے- بعض اوقات بہت زیادہ وہ سکتی ہے۔