ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے بیرونِ ملک مواقع تلاش کرنے کا عملی قدم اٹھاتے ہوئےغیر ملکی سفارتخانوں اور مشنز سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو غیر ملکی مارکیٹس سے براہ راست رابطے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ محکمہ بیرونِ ملک اداروں سے رابطہ کر کے نوجوانوں کے لیے زرعی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں نوکریوں کے مواقع تلاش کرے گا۔

بیلاروس نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں نوکریوں کی پیشکش کی ہے، جس سے پاکستانی نوجوانوں کو بیرونِ ملک بہتر مواقع حاصل ہو سکیں گے۔وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ سے منظوری لینے کے بعد اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بدلتے عالمی حالات میں فوری اور براہِ راست روابط ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کو باوقار روزگار دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔